ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

مسلمانوں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہو گی، ایرانی سپریم لیڈر

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے مسلمانوں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں امام خمینی گرینڈ مسجد میں اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ قرآن پاک بھی درس دیتا ہے کہ مسلم قومیں متحد رہیں جب کہ ہمارے دشمن کی پالیسی تمام مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنا ہے۔ مسلمانوں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے اسرائیل پر ایران کے حملے کو جائز قرار دیا اور کہا کہ غاصب صہیونیوں نے فلسطین کی سر زمین خون سے رنگ دی ہے۔ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان تمام مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے 5 سال بعد نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کی۔ اس موقع پر خواتین سمیت ہزاروں افراد گرینڈ مسجد میں موجود تھے۔ اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای نے جنوری 2020 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بھی خطبہ دیا تھا۔

حسن نصر اللہ شہید کی نماز جنازہ آج، کربلا میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں