ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کینسرکی طرح ہے اسے یقینی طور پر ختم کیا جانا چاہیے اور ایسا ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر گرانے کیلئے کئی ٹن بم فراہم کیے، صیہونی حکومت بدعنوانی، جنگ اور انتشار کا مرکز ہے، ٹرمپ غزہ میں قتل عام کیلئے طاقت کا استعمال کررہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان کہ وہ طاقت کا استعمال امن کیلئے چاہتے ہیں یہ جھوٹ ہے۔
جوہری معاہدے پر ایران جلدی سے آگے بڑھے، ٹرمپ
دہشت گرداسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 54 فلسطینیوں شہید ہوگئے ہیں، غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ غزہ میں ملبے سے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ غزہ پراسرائیلی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار 272 ہوگئی، غزہ پر اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 673 ہوگئی ہے۔
حماس نے بتایا کہ دوحہ میں اسرائیل کیساتھ غزہ جنگ بندی پر نئی گفتگوجاری ہے، اسرائیل کےساتھ مذاکرات کا نیا دور قطرمیں جاری ہے۔
سعودی عرب نے بھی اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کو مسترد کرتے ہیں۔