پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم ہیں ، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ایرانی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے ، ایرانی وزیر خارجہ کا ایڈیشنل سیکریٹری ویسٹ ایشیاسیداسدگیلانی نے استقبال کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر اوردیگرسینئرحکام بھی ایئرپورٹ پرموجودتھے، دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈاراور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات ہوگی۔

وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں : نائب وزیر اعظم نے سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور ایران کے برادر ملک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دورہ پاکستان کے بعد عباس عراقچی رواں ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ایران نے دونوں ملکوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے پیشکش کی تھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں