ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: تعلقات کی بحالی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی۔

اس غیر معمولی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ دو طرفہ امور، عالمی اور خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایران کے صدر ابرائیم رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

حسین امیر عبداللهیان نے سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں سات سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے اور ایرانی وزیر خارجہ پہلی بار سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں