تہران : ایران میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا، جس سے شہریوں کے لیے نئے خطرات کا اضافہ ہوگیا ہے، لوگوں کی معلومات تک رسائی محدود ہو گئی ہے اپنوں سے رابطے متاثر ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ کردیا۔
وزارت مواصلات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے خلاف جنگ اور ایرانی شہریوں کی حفاظت کے لئے عارضی پابندیاں لگائی جارہی ہے.
ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ رسائی میں عارضی رکاوٹیں دشمن کےخطرات کے پیش نظر لگائی گئیں۔
انٹرنیشنل ویب سائٹ نیٹ بلاکس نے تصدیق کی تھی کہ ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ہے، جس سے ایران میں معلومات کی رسائی محدود اور رابطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں :ایرانی حکومت کی اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت
گزشتہ روز ایران نے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈمیں اسی فیصد فیصدتک کمی کردی گئی تھی اور غیر ملکی ایپ اور ویب سائٹس تک رسائی محدود ہوگئی تھی۔
ایران کی نیشنل سائبرسیکیورٹی کمانڈ کا کہنا تھا اسرائیل نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کیخلاف بڑے پیمانے پر سائبر جنگ کا آغاز کردیا ہے۔