پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس  کو دنیا کے سامنے پیش کردیا، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنا تیسرا زیرِ زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا، ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، یہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی پچاسی سیکنڈ کی ویڈیو میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو اس خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہتھیاروں کے اس ذخیرے میں ایران کے جدید ترین میزائل خیبر شکن، قدر-ایچ ، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں۔

یہی وہ میزائل ہیں جنہیں حالیہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔

تاہم ویڈیو میں اس فوجی اڈے کی کمزوری بھی نمایاں ہوئی، تمام ہتھیار طویل، کھلی سرنگوں اور وسیع غاروں میں رکھے دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں نہ تو دھماکوں سے بچاؤ کے دروازے ہیں اور نہ ہی کوئی محفوظ رکاوٹیں۔

واضح رہے یہ سسٹم ایسے وقت میں ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کے لیے دو ماہ کی مہلت دے چکے ہیں

اہم ترین

مزید خبریں