ایران نے شام میں سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ حملے کا ایسا بدلہ ہوگا کہ اسرائیل کو شرمندہ کرائیں گے، اسرائیل کو اس کارروائی پر سزا دی جائے گی اور اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
سفارتخانہ حملے میں 8ایرانی، 2 شامی اور 1 لبنانی سمیت 11 فوجی جان سے گئے تھے جس میں کمانڈر پاسدران انقلاب بریگیڈیئر جنرل رضازاہدی بھی شامل تھے۔
اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں سفارتخانے کا قونصلر سیکشن اور سفیر کی رہائش گاہ تباہ ہوئی تھی۔
پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے جارحیت کو ویانا کنونشن اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی پر امریکا نے اظہارتشویش کیا ہے جب کہ روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔