بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی جوہری مطالبات کو بکواس قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکی جوہری مطالبات کو بکواس قرار دیدیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی کی اجازت کے بغیر جوہری پروگرام جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات سے متعلق شکوک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے جوہری مطالبات غیرمعقول ہیں، ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق آزادانہ فیصلے کرے گا۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پر کسی بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہیں امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی کو روکنے کا مطالبہ غیرمعقول ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہمیشہ کے لیے اس کو یقینی بنائے تاہم ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیئم کی افزدوگی جاری رکھے گا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے مگر دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا ایران جوہری مذاکرات سے متعلق کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں