تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران میں آج پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں، انقلابی رہنما خمینی کا پوتا نااہل

تہران: عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعدآج ایران میں انتخابات میں قدامت پسند مذہبی رہنماؤں اور اصلاح پسندوں کےدرمیان کانٹےکارن پڑنےکاامکان ہے۔ امیدواران بہترمعاشی حالات فراہم کرنےکےوعدےکے ساتھ میدان مارنےکیلئے تیارہیں۔

عالمی طاقتوں سےجوہری معاہدے کے بعد ایران میں آج انتخابات کادن ہے۔ انتخابات میں چھ ہزارسے زیادہ امیدوار حصہ لے رہےہیں۔ ابتدائی طورپرانتخابات میں حصہ لینےکیلئےبارہ ہزارامیدواروں نےاپنا اندراج کرایا تاہم جانچ کے بعداکثرسابق اراکین پارلیمان اوراصلاح پسندوں کونااہل قراردے دیا گیا۔ نااہل افراد قراردیے جانے والے افراد میں آیت اللہ خمینی کےپوتے بھی شامل ہیں۔

پارلیمان کی دوسونوےنشستوں کیلئےہونےوالے انتخابات میں پانچ سوچھیاسی خواتین امیدواربھی قسمت آزمارہی ہیں تاہم اٹھاسی ارکان پرمشتمل مجلس رہبری کیلئے کوئی خاتون امیدوارشامل نہیں ہیں۔

اتنی بڑی تعدادمیں نااہل قرار دیئے جانےکےباوجودبھی اصلاح پسندامیدواران انتخابات میں کامیابی کیلئےپرامید ہیں۔ دارالحکومت تہران میں اصلاح پسندوں کےرہبرمحمدرضاعارف سمیت قید بھگتنے والےسیاستدانوں نےعوام سےانتخابات میں اصلاح پسندوں کے حق میں فیصلہ سنانے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈرکاانتخاب کرنےوالی مجلس کیلئے بھی ہونےوالے انتخابات میں اصل مقابلہ سابق صدراوراصلاحات پسند رہنما اکبر ہاشمی رفسنجانی اور قدامت پسندمذہبی رہنماؤں میں ہے۔

تجزیہ کارانتخابات کو صدرحسن روحانی کی اعتدال پسند حکومت کے لئے چیلنج قراردے رہےہیں جس کااثرحسن روحانی کےباقی ماندہ اقتدارپڑسکتاہے۔

Comments

- Advertisement -