ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکا جوابی کارروائی کا انتظار کرے، ایران کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے ایک بار پھر امریکا کو کرارا جواب دے ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبۂ اصفہان کے شہر گلپائیگان میں پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل حسین سلامی نے امریکا کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے پابندیاں عائد کر کے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی، لیکن ایرانی غیور قوم کی مسلسل مزاحمت اور استقامت نے انہیں ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے گزشتہ سال کے فسادات میں اسلامی جمہوری نظام سے عوام کو مایوس اور ناامید کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کی مگر ایرانی قوم نے اتحاد و ویگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں مایوس کیا اور ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ جو منصوبہ دشمنوں نے ہمارے لئے تیار کیا تھا وہ اب ان کے ہی گلے پڑ گیا ہے جس کی واضح مثال آج غاصب صہیونی حکومت کا بہت سے مسائل اور ناکامیوں سے دوچار ہونا ہے۔

اپنے خطاب میں فلسطین کے حالات پر میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ان دنوں غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونیوں کے سروں پر آگ کے میزائل داغے جا رہے ہیں، لیکن غاصب صہیونی کچھ نہیں کر پا رہے اور وہ مضطرب اور بے بس ہیں اور امریکا بھی اس خطے سے نکل چکا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے امریکیوں کو قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد عین الاسد پر حملے کے ذریعے پہلا دھچکا لگایا اور اب دوسرا دھچکا لگانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلابِ کے کمانڈر ان چیف نے مزید کہا کہ آج یورپی ممالک کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، لہٰذا امریکیوں کو بھی آخری دھچکے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں