تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بغداد میں سلسسلہ وار حملوں میں 15 افراد ہلاک، 50زخمی

بغداد: عراق کے دارلحکومت بغداد میں سلسسلہ وار حملوں میں پندرہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں کم از کم تین راکٹ فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے، اس سے قبل اسلحے کے ایک گودام پر حملہ کیا گیا۔

bagdah

3-fb

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکٹ ہتھیاروں کے ذخیرے میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث فائر ہوئے تھے۔


 مزید پڑھیں : عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ،15 افراد جاں بحق


دوسری جانب غزالیہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔

2-fb

بغداد کی پھل اور سبزیوں کی دو مارکیٹوں میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوئے جبکہ شہر کے مغربی حصے میں ہونے والے بم حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔


 مزید پڑھیں :  عراق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ، 7 افراد ہلاک 11 زخمی


یاد رہے کہ چند روز قبل عراق کے شہر کربلا کے مغربی علاقے عین التمر میں شادی کی تقریب پر ایک خود کش بمبار سمیت داعش کے5دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور تقریب کے شرکاء پر دستی بم بھی پھینکے،جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں 3 جولائی کو عراق کے ضلع وسطی کرادہ میں ایک خونریز بم دھماکہ میں 292افراد جاں بحق ہو گئے تھے یہ دھماکہ عراق میں گزشتہ 13 سال سے جاری کشیدگی کے دوران ہونے والا سب سے بھیانک اور خونریز حملہ تھا۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی نے ناصرف عراق کے بنیادی ڈھانچے تباہ کردیا ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو ہجرت پر مجبور کیا اور ملک کا نقشہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا۔

Comments

- Advertisement -