اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بغداد میں خودکش دھماکہ،55افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے میں 55افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق عراق کےدارالحکومت بغداد کے شمالی علاقےضلع الشعب میں خود کش دھماکے میں55 افرادجان کی بازی ہارگئے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

خودکش بمبارنے بغداد کی پر ہجوم مارکیٹ میں خود کو دھماکےسے اڑادیاجہاں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس جاری تھی اور وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ ایک مقامی شخص کی وفات پر تعزیت کے لیے بھی لوگ وہاں موجود تھے۔

مزیدپڑھیں: عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ،15 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے کنٹرول میں مغربی اور شمالی عراق کے بیشتر علاقے ہیں،جن میں عراق کا شہر موصل بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے تجارتی مرکز میں بم دھماکے میں 213 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں