بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کےمضافاتی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد اس دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بغداد کے صدر سٹی نامی علاقے کی مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک میں سوار خودکش حملہ آور نے خود کواڑادیا جس میں 18افراد جان کی بازی ہارگئے۔
بغداد خودکش حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم ماضی میں دہشت گرد تنظیم داعش نےاس طرح کے حملوں کی ذمہ داری کی ہے۔
عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نےکےمطابق خودکش حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا۔
خیال رہےکہ رواں سال کے ابتدائی چند روز میں بغداد میں خودکش حملوں میں اضافہ دیکھاگیا تھا تاہم حالیہ چند دنوں میں ان واقعات میں کمی ہوئی ہے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل رواں ہفتے منگل کے روز جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ صدر سٹی کے علاقے میں ہی رواں سال 2جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:بغداد : شادی کی تقریب میں دھماکہ‘40افرادہلاک
واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔