پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

عراق نے اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے ایرانی پر حملے میں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر عراق نے اقوام متحدہ سے شکایت کر دی۔

عراقی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق بغداد نے سنیچر کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر اقوام متحدہ کو شکایت درج کروائی ہے۔

ایران اور اسرائیل مہینوں سے ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں ایران کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ یکم اکتوبر کو ایرانی میزائل بیراج کا بدلہ تھا جس میں سے زیادہ تر اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملک پر حملہ کیا جو ایک غیر قانونی عمل میں ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے عراق میں ’امریکی دہشتگرد فوج‘ کے زیرِ کنٹرول فضائی حدود کو 100 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کیلیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں کہ یہ میزائل ہلکے وزن کے وار ہیڈز سے لیس تھے جن کا مقصد الام، خوزستان اور تہران کے آس پاس کے علاقوں میں متعدد بارڈر ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کی وجہ سے نقصان محدود رہا، نہ صرف بڑی تعداد میں میزائلوں کو روکا گیا بلکہ دشمن کے طیاروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بھی باز رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں