جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عراق : لکڑی سے فن پارے بنانے والی پہلی خاتون کارپینٹر

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراقی خاتون نور الجنابی نے لکڑی کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کرکے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

بڑھئ یا آج کے رائج الفاظ میں کہا جائے تو کارپینٹر کا پیشہ صرف مردوں سے مخصوص سمجھا جاتا تھا لیکن عراقی خاتون نورالجنابی نے پہلی خاتون کارپینٹر بن کر دنیا کو غلط ثابت کردیا۔

عراقی خاتون کو ابتداء میں لکڑی کے کاموں سے دلچسپی تھی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی اور نورالجنابی نے لکڑی سے خوبصورت شاہکار بنانا شروع کردئیے۔

- Advertisement -

پہلی عراقی خاتون کارپینٹر نورالجنابی شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہیں اور ان کا سب سے بڑا بیٹا 13 برس کا ہے، وہ اپنے شوق کیساتھ ساتھ اپنے گھر اور بچوں کی بھی بہتر انداز سے دیکھ بھال کرتی ہیں۔

الجنابی کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں نکھار گاہکوں کی وجہ سے آیا ہے جنہیں وہ بہت اچھے سے سنتی ہیں اور ان کی پسند کو سامنے رکھ کر چیزیں تیار کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں