تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عراق نے 43 سال بعد اپنی ’ملکہ حسن‘ منتخب کرلی

بغداد: عراق میں 43 سال بعد منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کا تاج کرکوک کی حسینہ کے سرپرسج گیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 1972 کے بعد پہلا مقابلہ حسن بغداد ہوٹل کے بال روم میں منعقد ہوا۔

مقابلہ حسن کے ججز نے فیصلہ عراقی شہرکرکوک سے تعلق رکھنے والی سبزسحرانگیزآنکھوں کی مالک 20 سالہ دوشیزہ شائمہ عبدالرحمان  کے حق میں دیا۔.

اس موقع پرمقابلے میں موجود حاضرین بالخصوص نوجوانوں نے ججزکے انتخاب خوب داد دی اورشائمہ کے نام کے نعرے لگاتےہوئےآسمان سرپراٹھالیا تھا۔

نومنتخب عراقی ملکہ حسن نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے خوشی یے کہ عراق آگے جارہا ہے اس ایونٹ نے عراقی عوام کو مسکرانے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے‘‘۔

خیال کیا جارہا ہے کہ عراق کی نو منتخب ملکہ حسن کو اگلے ملکہ عالم مقابلے میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر اس ایونٹ کے ڈائریکٹر سنان کامل کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں عراق کی نمائندگی کے لئے ایک خوبصورت چہرہ مل گیا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عراق کی آواز دنیا میں سنی جائے، دنیا یہ بات جانے کہ ہمارے دل دھڑکتے ہیں اورہم ابھی بھی زندہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -