اسلام آباد: وزیر بندگاہ اور جہاز رانی میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اورعراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال گیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹرعلی یاسین سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرعراقی سفیر نے خواہش ظاہر کی کہ گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور پاک و عراق تعلقات مزید مضبوط ہوں۔