اشتہار

میزائل حملے : عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراق نے میزائل حملے کے بعد ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور ایران کے خلاف سلامتی کونسل جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق نے بھی ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد تہران میں تعینات اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے بلالیا۔

عراق نے اربیل حملے پر ایران کےخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کا بھی اعلان کیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے عراقی وزیر خارجہ فواد محمد حسین نے ڈیووس میں کہا کہ ہمارا سلامتی کونسل میں جانا ایران کے لیے مشکل کھڑی کرے گا۔

فواد محمد حسین کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل پر حملہ نہیں کرنا چاہتا یا نہیں کر سکتا، اس لیےوہ اپنے اطراف میں آسان ہدف ڈھونڈ رہا ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے بغداد میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

یاد رہے 2 روز قبل ایران نے عراق اور شام پر میزائل حملے کئے تھے ، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ علاقے میں ایران مخالف دہشتگرد گروپوں اور انٹیلی جنس سینٹرز کو تباہ کرنے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں