ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراق کی عوام کئی برسوں کی خانہ جنگی کے بعد آج پہلی بار پارلیمانی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے 7ہزار امیدوار الیکشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی میں گھرا مشرق وسطیٰ کے ملک عراق میں داعش کی شکست کے بعد آج پہلے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے سات ہزار اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے الیکشن میں حصّہ لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراق کی عوام گذشہ کئی برسوں سے خانہ جنگی کا شکار تھا اور چار سال داعش سے اپنا دفاع کرنے بعد خود کی تعمیر نو کررہے ہیں۔

غیر ملکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عراق کے پارلیمانی الیکشن مaیں جس کی فتح ہو اسے ملک میں اتحاد قائم کرنے میں فرقہ واریت اور علیحدگی پسندوں کا سامنا رہے گا۔

برطانوی میڈیا نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح چار بجے کیا جائے گا جو شہ پیہر 3 بجے تک جاری گا۔

واضح رہے کہ عراق کی اکثریت شعیہ اور سنی عوام پر مشتمل ہے اس لیے شہری اپنے حریفوں کی مخالفت میں حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ کردوں نے الیکشن میں دینے کے لیے اپنی الگ فہرست تیار کر رکھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراق میں اس وقت شعیہ حکومت ہے جس نے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کی اور ملک کی سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر کیا، لیکن بیشتر عراقی عوام حکومت نے کرپشن اور ملک کی معاشی بد حالی کے باعث ناراض ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں ایسے وقت میں پارلیمانی الیکشن کا آغاز ہوا جب امریکا نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے ہونے والی ایٹمی ڈیل سے دستبرداری اختیار کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا عراقی عوام کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر کے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے کشیدگی کے باعث دوبارہ ان کا ملک مصیبت کا شکار نہ ہوجائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں