اسلام آباد : آرمی چیف نے عراقی سفیر حامد عباس سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماوں میں باہنی و علاقائی سیکیورٹی اور کرونا سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر عراقی سفیر نے خطے میں امن و امان اور خطے کے استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
Comments
- Advertisement -