عراقی قونصل جنرل نے کے سی سی آئی کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت پر زور دیا جبک پاکستانی تاجروں کو عراق کے دورے کی دعوت بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 23 سال بعد عراقی قونصلیٹ دوبارہ سے قائم ہونے کے بعد عراقی قونصل جنرل مہرجیجان نے کے سی سی آئی کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے عراقی بزنس ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے گی
عراقی قونصل جنرل مہرجیجان نے کہا کہ عراقی قونصلیٹ تاجر برادری کےلیے 24/7 کھلا رہےگا، پاکستانی تاجر عراق میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
مہر جیجان نے کہا کہ عراق میں بزنس ویزا کے لیے کے سی سی آئی کا سفارشی خط کافی ہوگا، جلد کراچی میں عراقی ویزا سروس کا آغاز کردیا جائے گا، عراق نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ عراق میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، پاکستانی مصنوعات اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔
کے سی سی آئی کی جانب سے تجویز دی گئی کہ عراق سی پیک زونز میں سرمایہ کاری کرے، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق تجارتی حجم اصل صلاحیت سے کم ہے۔