جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بغداد:فلوجہ میں فوجی کارروائی، داعش کے 300جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراقی افواج داعش کے خلاف سرگرم ہوگئی ،عراقی فوج نے الرمادی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، فلوجہ میں بھی فوجی کارروائی کے دوران تین سو داعش جنگجو ہلاک کر دیئے گئے۔

فلوجہ میں عراقی فورسزنے داعش کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کم از کم تین سو جنگجو ہلاک ہوگئے، داعش کے زیرِتسلط فلوجہ میں کارروائی داعش کو رمادی میں فوجی کمک روانہ کرنے سے روکنے کیلئے کی گئی.

دوسری جانب عراقی صوبے الانبار کے دارلحکومت رمادی کے عراقی افواج نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے، سرکاری فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری اور زمینی افواج کی پیش قدمی شہر کو فتح کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں داعش جنگجوؤں نےرمادی پر قبضہ کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں