تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عراقی افواج داعش کے گڑھ رمادی میں داخل ہوگئیں

بغداد: عراقی افواج داعش کے گڑھ رمادی میں داخل ہوگئیں ہیں اورانہیں یقین ہے کہ آئندہ بہترگھنٹوں میں شہر کوداعش کے دہشت گردوں کے تسلط سے آزاد کرالیں گے۔

عراق حکام کا کہناہےکہ عراقی افواج شہر کے مرکزکی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔

سکیورٹی حکام کےمطابق عراقی افواج کو سنی قبائیلیوں اورامریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے مئی میں رمادی پر قبضہ کرلیاتھا۔ گذشتہ ماہ حکومتی فورسزنے رمادی شہرکا محاصرہ کرکےداعش کارابطہ مضبوط گڑھ انبار صوبے اور شام سے منقطع کردیا تھا۔

عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنامی کا کہناہے کہ آنے والے بہترگھنٹوں میں شہرپرمکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے۔

Comments

- Advertisement -