تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عراق پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کی قرداد منظور

بغداد: عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء سے متعلق قرار داد منظور کرلی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق قرار پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام غیرملکی فوجیوں کی واپسی کے لیے کام کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ملک کی فوج اپنے عزائم کے لیے ہماری سرزمین استعمال نہ کرے۔

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ غیر ملکی افواج ہماری فضائی حدود اور بحری راستوں کو بھی کسی صورت استعمال نہ کرے۔

مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہے، گزشتہ روز عراق کے شہر بغداد سے 50 میل مسافت پر واقع بلد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کے گئے تھے جو امریکی ائیر بیس کے اندر گرے تھے، ایئربیس پر امریکی فوجی تعینات ہیں، راکٹ فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو نقصان پہنچا تھا۔

علاوہ ازیں آج صبح کینیا کے ساحلی شہر لامو میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا، جس کی ذمہ داری  الشہاب تنظیم نے قبول کی، حالیہ حملے کے بعد ایران امریکا کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا

عراق میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں شرکا نے شرکت کی اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ایران میں مظاہرے

قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں شرکا نے امریکا سے بدلہ لینے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ایرانی صدر کی قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، ایرانی صدر ناقابلِ تلافی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ امریکا سے ہر صورت موت کا بدلہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -