اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بےحرمتی کرنیوالا عراقی شخص سلوان مومیکا فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئڈن کی پولیس کا کہنا ہے عراقی شخص گزشتہ رات اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی پر عدالت نے ہلاک شخص پر مقدمے کا آج سنانے والا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔
2023 میں عراقی شخص نے متعدد بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی، جس کے بعد مسلم ممالک میں احتجاج کیا گیا تھا تاہم اب پولیس نے عراقی شخص کی ایک روز قبل فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ 2023 میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا۔