اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

9 دن میں 94 ہزار عراقی عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

عراق سے 94 ہزار عمرہ زائرین فروری کے پہلے 9 دنوں میں عرعر سرحدی چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی عمرہ زائرین 1800 بسوں کے ذریعے مملکت پہنچے جہاں انہیں تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

عراقی عمرہ زائرین کو رضاکاروں کی مدد سے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے سرحدی پوسٹ پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

عرعر سرحدی چیک پوسٹ پر کسٹم کے 66 کاونٹر زائرین کو سہولت کی فراہمی کیلیے بیک وقت کام کررہے ہیں۔

سہولتوں کی مستقل اور بروقت فراہمی کی تعریف کرتے ہوئے عراقی عمرہ زائرین نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شمالی حدود ریجن کے گورنر کی ہدایت پر عرعر سرحدی پوسٹ پر تمام سرکاری ادارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں سائبر کرائم سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، عوام کو اس حوالے سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی مجرمانہ فعل کی تصویر کشی کرنے کے بعد اسے وائرل کرنا سائبر کرائم ہے۔

سعودی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کرنل الشلھوب نے سائبر کرائم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں عام نہ کیا جائے۔

بھارتی پارلیمنٹ میں ’بابری مسجد زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے!

طلال الشلھوب نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح و تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ جرائم کا خاتمہ مل کر کیا جائے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی مجرمانہ کارروائی کی عکس بندی کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کی اطلاع متعلقہ قانونی ادارے کو فراہم کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں