اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں باہمی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز پر بات چیت کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرکرکٹ آئرلینڈ اور دیگرحکام بھی موجود تھے

اس ملاقات میں برائن میک نے پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سووینیئر پیش کیا۔ دونوں ممالک کی مینز ٹیموں کے ساتھ ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

برائن میک نے کہا کہ آئرلینڈ کی مینز ٹیم آئندہ سال اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے دورہ آئرلینڈ کیلیے بہترین انتظامات پر آئرش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ اور پیار ملا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے دورے پر ہے جہاں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں