ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کی جانب سے لبنانی بارڈرسے امن دستے واپس بلوانے کی اسرائیلی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

آئرش میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں تعینات آئرش امن دستے ہٹانے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے امن دستے لبنانی سرحد پرواقع ایک چوکی پرتعینات ہیں، امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کے تحت لبنانی سرحد پرتعینات کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے یونیفل امن مشن دستے میں 10 ہزار کے قریب فوجی شامل ہیں جو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرتے ہیں، آئرش دستہ جس پوسٹ پر تعینات ہے وہاں سرحدی دراندازی کا مشاہدہ اور اسے رپورٹ کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اہم بیان دیا ہے کہ اسرائیل نے اب تک فیصلہ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دینا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے بتایا کہ امریکی فوج اور سفارت کار اپنے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اگر مجھے ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا جو اسرائیل کو درپیش ہے تو میں ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے کے متبادل کے بارے میں سوچتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اسرائیل نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔ ساتھ ہی امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔

جوبائیڈن نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے کیا۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایران کی تیل تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

روس نے طالبان سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات سے پہلے تک ایران پر میزائل حملوں کے جواب میں کسی حملے کی توقع نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں