اشتہار

آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئی ہے وہ اپنے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئی ہے وہ اپنے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

سیریز میں پہلے ون ڈے اور بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے اور تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 6 اورتیسرا 9 نومبر کو کھیلا جائے گا اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز بالترتیب 12، 14 اور 16 نومبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں