اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: آئرلینڈ نے 2 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت کی ہے،بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاکیر سے شروع ہوا،47 اوورز تک محدود کیے گئے اس میچ کے لیے آئرش کپتان ولیم پوٹرفیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے اظہرعلی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سرفرازاحمد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم ، محمد نواز،عمرگل اور محمد عامر شامل ہیں جب کہ حسن علی پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ون ڈے سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا

دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انہیں اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ کی خدمات حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے طویل ترین دورے پر ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل مختصر سیریز رکھی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں