بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عرفان الہی کو پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین نامزد کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے عرفان الہی کو قائم مقام چیئرمین پی آئی اے نامزد کردیا ہے، عرفان الہی اس وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بہ طور سیکرٹری ایوی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی کو قائم مقام چیئرمین پی آئی اے نامزد کردیا گیا ہے, وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے.


اسی سے متعلق : چیئرمین پی آئی اےاعظم سہگل نےاستعفیٰ دےدیا


عرفان الہی کو قائم مقام چیئرمین ایوی ایشن کی ذمہ داری سابق چیئرمین اعظم سہگل کی مستعفی ہوجانے کے بعد دی گئی، سابق چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اے ٹی آر طیارہ 661 کے گر کر تباہ ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ کی وجہ نجی مصروفیات بتائی تھیں.


یہ بھی پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت سینتالیس افراد شہید


یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چترال سے اسلام آباد آنے والے اے ٹی آر طیارہ 661 حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں