ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

افغانستان کی شکست، سوشل میڈیا پر صارفین نے عرفان پٹھان کو دھو ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے فتح پر افغان کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کرنے والے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو افغانستان کی شکست پر صارفین نے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا۔

پاکستان سے افغانستان کی فتح کے بعد پاکستان سے مخاصمت رکھنے والے بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کی میدان میں افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

- Advertisement -

 اب افغانستان کی اس شکست پر صارفین کو عرفان پٹھان کو جواب دینے کا موقع مل گیا جس کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی جس میں افغان ٹیم کے ساتھ عرفان پٹھان پر بھی بھرپور طنز کیا گیا۔

ایک صارف نے میکسویل کی فاتحانہ تصویر کے ساتھ عرفان پٹھان کی روتی ہوئی تصویر پوسٹ کر دی۔

ایک صارف نے چھوٹے بچے کی بلکتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ آج رات عرفان پٹھان کی حالت کچھ ایسی ہے۔

ایک صارف نے ٹی وی اسکرین کے سامنے آسٹریلیا کی فتح کے بعد بھنگڑا ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈانس عرفان پٹھان کے لیے ہے۔

ایک صارف نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں عرفان پٹھان کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلو عرفان کیسے ہو آج آپ کا مجرا کرنے کا پروگرام تھا کیا وہ کینسل ہو گیا ہے۔

ایک صارف نے بھارتی اداکار منوج باچپائی کے ایک فلمی سین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب انڈر گراؤنڈ ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

اس موقع پر کئی صارفین نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کے مناظر کا سہارا لیتے ہوئے عرفان پٹھان کی حالت کی عکاسی کرنے کی کوشش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں