اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کوتحریری جواب دے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کمیٹی میٹنگ کے بعد گفتگو میں کہا اپوزیشن کے مطالبات پرتفصیلی طورپرقانونی رائے لی گئی، حکومتی کمیٹی کی مشاورت کل اورجمعہ کو بھی ہوگی۔
حکومتی رکن کا کہنا تھا کہ 28جنوری کو عدالتی کمیشن کے مطالبے کا تحریری جواب اپوزیشن کو دے دیں گے، عدالتی کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، مشاورت جاری رہے گی ، بہت سے معاملات زیر غور آئیں گے۔
مزید پڑھیں : علی امین 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کرچکے، ذرائع
یاد رہے حکومت پی ٹی آئی مزاکرات میں حکومتی کمیٹی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نو مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کر چکے ہیں ، انھوں نے کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعتراف کیا۔
گنڈا پور نے تسلیم کیا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہو گئے تھے ،ان کا موقف تھا جتنا جرم ہوا سزا اتنی ہونی چاہئے اور گنڈا پور کہہ چکے اپنے کارکنوں سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔