پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

بھارت نے کوئی حماقت کی تو وہی سزا ملے گی جو احمق کو ملنی چاہیے، عرفان صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی حماقت کی تو وہی سزا ملے گی جو احمق کو ملنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے جب سے ایٹمی دھماکے کیے بھارت مہم جوئی میں لگا رہتا ہے، بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھالیں گے لیکن ایٹم بن بنالیں گے، نواز شریف نے کہا میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں ایٹمی دھماکے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں کوئی کربلا بننے کو تیار نہیں، پاکستان 25 کروڑ عوام کا ملک ہے ہماری افواج لڑنا جانتی ہے یہ نہیں ۃوسکتا تم پاکستان کے پانی کو روک لو گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ بلاول کے بیان کی تائید کرتا ہوں اگر ہمارے دریاؤں میں پانی نہیں تو تمہارا خون بہے گا۔

سینیٹر نے کہا کہ اب تک 90 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، ہر 7 کشمیریوں پر ایک بندوق انداز بھارتی فوج کھڑا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کیا گیا، مسلم آبادی کو کم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی پرورش آر ایس ایس میں ہوئی، گجرات میں مسلمانوں پر مظالم کئے گئے، مودی نے بھارتی سیکولرازم کو دنیا کی سب سے بڑی قتل گاہ بنا دیا، بھارت مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا اس کے تمام پہلو مشکوک ہیں، سیاحوں کی حفاظت کے لیے بھارت کی فوج کہاں تھیں، پہلگام واقعہ کوا بھی دس منٹ نہیں گزرے ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے، کوئی تحقیق، ثبوت نہ کوئی شواہد ہیں اور الزام لگا دیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں