جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عراق میں پاسداران انقلاب کے حملے، داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی پاسداران انقلاب نے عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پرمیزائلوں سے حملے کیے ہیں جس میں ایک مقام پر داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کردستان کے علاقے اربیل میں ہلاک داعش کے دہشتگرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ کرمان میں 2 خودکش حملوں سے 103 افراد جاں بحق اور ڈھائی سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے، جبکہ ایران نے واقعہ میں داعش کو ملوث قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے میزائل حملوں سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاسداران نے کردستان ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہیڈکوارٹر بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد کا دفتر مشرق وسطی بالخصوص ایران میں حملوں کی سازش کرتا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔

’ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی اُمیدوار‘

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں