آئرش خاتون فٹبالر نے زیادہ فاصلے پر گیند پھینکنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
31 سالہ میگن کیمبل لندن سٹی لاؤنیسز کی کھلاڑی ہیں جو کینٹ کاؤنٹی میں مقیم ہیں، انہوں نے اوور ہیڈ تھرو کا مظاہرہ کیا اور 123 فٹ، دو انچ دوری تک پھینک کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
کیمبل نے 114 فٹ اور 9 انچ گیند دور پھینکنے کا سابقہ ریکارڈ توڑ یہ کارنامہ انجام دیا۔
واضح رہے کہ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔
کیمبل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ریکارڈ تقریباً ایک ہفتے تک رہ سکتا ہے جب تک کہ کسی کو معلومات نہ مل جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اعزاز چھن جانے سے پریشان نہیں ہوں گی درحقیقت وہ اس کا خیرمقدم کرتی ہیں۔
خاتون فٹبالر نے کہا کہ ذاتی طور پر میرے لیے یہ ایک حیرت انگیز کارنامہ ہے کہ اب یہ پہلی مرتبہ ہے لیکن آخر کار آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو ہرائے، میں چاہتی ہوں کہ کوئی مجھ سے زیادہ کامیاب ہو کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ میں نے ایک اور کھلاڑی کو بہتر جگہ پر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ کوئی آگے بڑھے اور میرے ریکارڈ کو توڑے۔