آئرش وزیراعظم لیو وراڈکر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین دوہرے معیار کے باعث اپنی ساکھ کھو رہی ہے۔
برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئرش وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو فلسطینیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ گلوبل ساؤتھ میں یورپی یونین نے اپنی ساکھ کھو دی ہے جو درحقیقت دنیا کا بیشتر حصہ ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے مقابلے میں غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے کے جواب میں یورپی یونین اور کچھ مغربی ممالک کا معیار دہرا ہے۔
آئرش چینل آر ٹی ای پر ’دی ویک ان پولیٹکس‘ شو میں بات کرتے ہوئے انھوں نے سوال اٹھایا کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے وقت روسی صدر ولادیمیر پوتن کی بہت مذمت کی گئی جبکہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے دوران ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔
On #RTETWIP today, Taoiseach Leo Varadkar discusses "double standards" in relation to #Gaza and #Ukraine.
Rebroadcast is tonight at 23:25 on @RTEOne pic.twitter.com/LjpoWTEeOE
— The Week in Politics (@rtetwip) November 19, 2023
وراڈکر کا کہنا تھا کہ جب بات بین الاقوامی انسانی قانون کی بات ہو تو دوہرا معیار نہیں ہو سکتا، اسے سب پر لاگو کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی خدشہ ہے کہ مغرب کے کچھ ممالک کی جانب سے اپنا گیا دوہرا معیار درحقیقت یوکرین میں لڑائی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔