جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

2018 میں اسلام قبول کرنے والی آئرلینڈ کی گلوکارہ شنیڈ او کونر 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شنیڈ او کونر کے انتقال کی خبر ان کے ایک قریبی دوست کی جانب سے میڈیا کو دی گئی تاہم اچانک وفات پا جانے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

گلوکارہ کے دوست کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شنیڈ او کونر اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ’گلوکارہ کے اہل خانہ اور دوست احباب اس مشکل وقت میں رازداری کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے شنیڈ او کونر کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شنیڈ او کونر کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے میوزک کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا تھا۔

وزیر اعظم لیو وراڈکر نے بیان میں کہا کہ میں گلوکارہ کے اہل خانہ، دوستوں اور اس کی موسیقی سے محبت کرنے والے تمام لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

کینیڈین موسیقار برائن ایڈمز نے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شنیڈ او کونر کی روح کو سکون ملے، گلوکارہ کے ساتھ کام اور تصاویر بنوا کر بہت لطف اندوز ہوا تھا۔

علاوہ ازیں شنیڈ او کونر کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی گلوکارہ کے انتقال پر دکھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں