ڈبلن: تین سو سال قبل مرنے والے بحری قزاق کے بھوت سے شادی کرنے والی آئرلینڈ کی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی اپنے شوہر سے راہیں جدا ہوگئیں اور طلاق کا فیصلہ انہوں نے اپنی خوشی سے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ امینڈا سپیرولارج نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مردوں کی بے وفائی کو دیکھتے ہوئے مجبورا ایک بھوت سے شادی کی۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ جس سے انہوں نے شادی کی یہ دراصل 300 سال قبل مرنے والےبحری قزاق کی روح تھی مگر اس شادی سے بھی امینڈا خوش نہ رہ سکیں اور انہوں نے طلاق لے لی۔
امریکی نشریاتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آئرشی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہیٹی سے تعلق رکھنے والا قزاق 17ویں صدی میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت مشہور تھا، اُسے سنگین جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی مگر وہ بھوت بن کر گھومتا رہا اور اسی دوران ہماری ملاقات بھی ہوئی‘۔
خاتون کی شادی کو قانونی شکل دینے کے لیے پادری کی خدمات بھی حاصل کی گئیں جبکہ رسم کے لیے کشتی کو درمیان سمندر میں آئرلینڈ کے سمندری مقام پانیوں لے جایا گیا تھا جہاں لڑکی کے گھر والے اور پادری موجود تھے۔
مزید پڑھیں: قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا
امینڈا نے علیحدگی کے حوالے سے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر نے تنبیہ کی کہ میں آئندہ پراسرار چیزوں یا مخلوق کے ساتھ چھیڑ چھاٹ نہ کروں‘۔
خاتون نے دیگر لوگوں کو تنبیہ کی کہ آپ بھی پراسرار چیزوں کے ساتھ الجھنے سے گریز کریں بصورت دیگر میری طرح کے مسائل سے دوچار ہوجائیں گے۔ امینڈا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں اپنی شادی اور تعلقات کے حوالے سے سب کو آگاہی دیں گی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امینڈا کی گزشتہ برس شادی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کیونکہ بھوت میری روح کا ساتھی اور کامل شریک حیات ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: جن بھوت‘ آوازیں‘ یہ سب کیا ہے؟
خاتون کا اپنے مبینہ خاوند کے بارے میں دعویٰ تھا کہ وہ ’پائریٹس آف کیریبین‘ کے کپٹن جیک اسپیرو کی طرح نظر آتا ہے، اُس کی رنگت اور بالوں کا رنگ بالکل سیاہ ہے‘۔