اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خاتون نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تام ناڈو میں ایک 27 سالہ خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون ایک مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اور ان کی شادی گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی۔

خاتون نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا اصرار کیا تھا۔ گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔

مزید پڑھیں: آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

دونوں میاں بیوی میں ٹوائلٹ کے معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔ خاتون نے آج والدین کے گھر میں خودکشی کرلی۔ اس کی لاش ایک کمرے کے پنکھے پر لٹکی ہوئی تھی۔

والدین نے خاتون کے سسرال والے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Indian woman commits suicide as in-laws do not have toilet IV News | irshi  Videos

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں