تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

اسرائیل نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا

اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کی سرحد کے قریب غلطی سے خطرے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنے میزائل ڈیفنس کو فعال کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غلطی سے لبنان کی سرحد کے قریب پرواز کرنے والے اپنے ہی ڈرون کو مار گرایا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ یہ واقعہ غلط شناخت کی وجہ سے پیش آیا۔ درحقیقت ایک ایئربورن ارلی وارننگ طیارے نے لبنان سے ممکنہ فضائی دراندازی کی اطلاع دی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے دو آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل داغے اور ٹارگٹ کو تباہ کر دیا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ ڈرون اسرائیل کا تھا جو معمول کے ریکی مشن پر پرواز کر رہا تھا جیسے ہی میزائل فائر کیے گئے تو لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر راکٹ کے سائرن بجنے لگے۔

Comments