اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

انٹرنیشنل مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی لوہا مہنگا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی لوہا مہنگا ہو گیا۔

آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد لوکل پروسیسنگ یونٹس، ملز اور خام مال کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

لوہے کی لوکل پروسیسنگ یونٹس نے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، عائشہ اسٹیل اور آئی ایس ایل نے لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کیا۔

- Advertisement -

حماد پونا والا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی سے لوہے کے امپورٹرز نے کافی نقصان اٹھایا تھا۔

لوہا جدید دنیا کی ایک نہایت اہم اور ضروری دھات ہے جو مشینری اور دوسری قسم کے سامان بنانے میں کام آتا ہے، پاکستان میں خام لوہے کی پیداوار 1957 میں شروع ہوئی، ملک میں خام لوہے کے دریافت شدہ ذخائر کا اندازہ 430 ملین ٹن سے زائد ہے۔

کالا باغ کے علاقے میں خام لوہے کے 309 ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں، دوسرے ذخائر ڈومل نسار (چترال) اور لنگڑیال (ایبٹ آباد کے جنوب میں 32 کلومیٹر) میں دریافت کیے گئے ہیں، بلوچستان میں میں کچا لوہا خضدار، چاغی اور مسلم باغ میں ملتا ہے، تاہم پاکستان میں ملنے والا لوہا ملکی ضرورتوں کا صرف 16 فی صد پورا کرتا ہے، اس لیے بیرون ملک سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں