رکراچی: پی آئی اے سیکورٹی اینڈ ویجلینس نے سیالکوٹ سیلز آفس میں بڑے پیمانے پر ٹکٹوں کی مبینہ طور خرد برد کا فراڈ پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سیکورٹی اینڈ ویجلینس نے سیالکوٹ سیلز آفس میں کارروائی کے دوران فراڈ پکڑ لیا۔سیلز آفس میں مسافر کو طے شدہ قیمت سے کم پر ٹکٹیں فروخت کر کے 62 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
پی آئی اے نے لاک ڈاون کے دوران خصوصی پروازوں پر ٹکٹوں کے نرخ برھائے کے ساتھ لاک ڈاون سے پہلے بک کی گئی تمام کم قیمت ٹکٹیں روک دیں تھیں۔
پی آئی اے سیالکوٹ عملے نے مبینہ رشوت لے کر مسافروں کو پرانی قیمت پر ہی ٹکٹیں جاری کردیں تھیں۔ ٹکٹیں سیالکوٹ سے میلان بارسلونا اور دیگر ممالک جانے والی شیڈول پروازں کے لیے بک تھیں،48 مسافروں کو مخصوص پروازوں پر کم قیمت ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فراڈ کے تحت ٹکٹیں پچیس اور چھبیس جون کو رات گئے گھر کے کمپیوٹر سے غیر قانونی طور پر بار کوڈ لگا کر جاری کی گئیں،کئی مسافر پرانی ٹکٹ پر بیرون ممالک جانے میں کامیاب بھی ہوگئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ سیلز آفس میں پی آئی اے سیکورٹی اینڈ ویجیلنس نے کارروائی کی ہے۔واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ریجنل آفس سے بھی پی آئی اے سکیورٹی نے ایسا ہی فراد پکڑا تھا۔