اشتہار

فارم سے قطع نظر کوہلی، روہت کی عمر پر لوگوں کی خاص توجہ ہوگی، سابق کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں ہی بھارتی ٹیم میں موجود ہونگے، اس حوالے سے یوراج سنگھ نے اظہار خیال کیا ہے۔

یوراج نے بیٹرز کی جوڑی کو خبردار کیا کہ ان کی فارم سے قطع نظر ان کی عمر پر خاص توجہ دی جائے گی، ان کا خیال ہے کہ بھارت کو مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

سابق کرکٹر نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے خود کو علیحدہ کرلینا چاہیے۔

- Advertisement -

یوراج نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے لوگ آپ کی عمر کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ آپ کی شکل کو بھول جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں بھارت کے لیے بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور وہ جب چاہیں ریٹائر ہونے کے مستحق ہیں۔ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہوں گا، کیونکہ اس سے تجربہ کار کھلاڑیوں پر ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلنے لوڈ کم ہوتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد میں بہت سے نوجوان لڑکوں کو ٹیم میں آتے دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ یوراج سنگھ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے سب سے نمایاں کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں، انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 دونوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں