تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عرفان خان کو کینسر کے مرض‌ کی تشخیص، اداکار کی تصدیق

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے بالآخر اپنی بیماری کی نوعیت بتاتے ہوئے تمام سوالوں کا جواب دے دیا، ان کے مطابق انہیں دماغ کا کینسر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ انہیں دماغ کے کینسر (نیورو انڈکرائن) کے مرض کی تشخیص ہوئی جو کہ انتہائی پیچیدہ مرض ہے لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی بدولت پر امید ہیں کہ موذی مرض سے جان چھڑا لیں گے۔

عرفان خان نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے افواہیں چل رہی تھیں کہ انہیں دماغ کا کینسر ہوگیا، ’نیورو کا مطلب دماغ نہیں ہوتا۔ تحقیق کا آسان ذریعہ گوگل کرلینا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجتے رہیں۔

یاد رہے کہ عرفان خان کی بیماری کی اطلاعات چند روز قبل سامنے آئی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ انہیں دماغ کا کینسر لاحق ہوگیا ہے جس میں بچنے کی امید بے حد کم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

عرفان خان نے گذشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -