اشتہار

بالی ووڈ اداکار گرفتار؟ تصویر پر دلچسپ تبصرے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اترپردیش میں دو گروپوں کے درمیان تنازع ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا، حرات میں لیے گئے افراد میں سے ایک ایسا شخص بھی ہے جسے بالی ووڈ اداکار سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع باغ پت میں واقع اتی تی مارکیٹ میں اسٹال لگانے کے معاملے پر دو پتھارے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا جو بڑھ کر خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں، سریے کا آزادنہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

پولیس نے 20 منٹ گزرنے کے بعد مشتعل افراد کے خلاف ایکشن لیا، جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں سے 8 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کی تصاویر شیئر کیں تو انہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے کیونکہ گرفتار ہونے والے لوگوں میں سے ایک شخص ایسا بھی تھا جو بالی ووڈ اداکار کا ہم شکل معلوم ہورہا تھا۔

انٹرنیٹ صارفین میں سے کچھ نے حراست میں لیے گئے شخص کو معروف سائنس دان آئن اسٹائن قرار دیا تو کچھ نے بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس میں وائرس کا کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی سے تشبیہی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں