انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا کر رکھ دیتی ہیں، بعض تصویری پہیلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ ان میں پوشیدہ راز کو تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض تصاویر ویسے تو عام ہوتی ہیں مگر صارفین انہیں دیکھ کر سر پکڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، زیر گردش ویڈیو بھی آپ کو سرپکڑنے پر مجبور کردے گی اگر آپ اس کا اختتام نہیں دیکھیں گے۔
تصویر دیکھ کر آپ کو کیا لگ رہا ہے؟
یقیناً آپ کو بھی تصویر میں چار انڈے نظر آرہے ہوں گے۔ اب نیچے موجود ویڈیو دیکھیں۔
ویڈیو میں ایک میز پررکھے چار گلاسوں میں براؤن انڈے نظر آرہے ہیں، دراصل یہ چار انڈے نہیں ہیں۔ جب آپ بہت غور کریں گے اور ویڈیو کو آخر تک دیکھیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ تین انڈے ہیں۔
Quarantine madness 😂
Wait for it 😭 pic.twitter.com/oiJCssba5K
— CCTV IDIOTS (@cctvidiots) April 5, 2020
چوتھا انڈا نہیں بلکہ ایک شخص کا سر ہے اور سر جھکا کر بیٹھا ہوا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: انسان کے برابر کا عقاب، تصویر نے سب کو چکرا دیا