ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

افغانستان میں خودکش دھماکہ،6افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق خود کش دھماکہ سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کےلیے جمع تھے۔

صوبائی حکام کے مطابق جلال آباد میں قبائلی سرداروں کے اجتماع کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم جلال آباد میں داعش مسلح کارروائیوں میں سرگرم ہے۔

مزید پڑھیں:داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے غور میں دولت اسلامیہ تنظیم کے دہشت گردوں نے 30یرغمال شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں