دارچینی دنیا کے جن ممالک میں پائی جاتی ہے ان میں قدرتی وسائل و جڑی بوٹیوں سے مالا مال ہمارا وطن پاکستان بھی ہے۔
دارچینی درخت کی چھال ہے اور یہ گرم و خشک ہوتی ہے لیکن جب پکوان میں اس کا استعمال کیا جائے تو وہ کھانے کو نہ صرف ذائقہ دار بناتی ہے بلکہ کھانے سے خوشبو بھی بہت اچھی اٹھتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دار چینی کا استعمال صحت مثبت اثرات ڈالتا ہے اور بہت سی بیماری سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔
دارچینی جسم میں کینسر کے تیزی سے پھیلنے والے خلیات کو روکتی ہے اور دماغی امراض الزائمر اور یاد داشت کھونے جیسے مسائل سے بھی بچاتی ہے‘سے متعلق تو ہم آپ کو آگاہ کرچکے۔
آئیے آپ کو دار چینی کے کچھ مزید فوائد بتاتے ہیں۔
شوگر سے بچاؤ
دار چینی کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ وہ خون میں شوگر کے لیول کو قابو میں رکھتی ہے، اسی لیے دار چینی شوگر کا بہترین علاج ہے۔
دار چینی کو جب آپ اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش ہو جاتی ہے اور یہ آپ کے جسم میں بڑے ہوئے ذیابیطس کو کم کرتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں شوگر کے لیول کو برابر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
نظام ہاضمہ
بلڈ پریشر اور نزلہ زکام کے مریض دارچینی آزما کردیکھیں
نظام ہاضہ ایسا مسئلہ جو تقریباً لوگوں کو درپیش رہتا ہے بالخصوص پاک و ہند میں یہ معاملہ بہت عام ہے، کیا آپ جانتے ہیں دار چینی ہمارے ہاضمہ کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔
اس میں خاص مقدار میں ایک غذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو ہمارے ہاضمے کو قابو میں رکھتا ہے۔
جن لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دارچینی کا استعمال کریں کیونکہ دارچینی ہماری آنتوں اور معدے پر گراں نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دارچینی پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔