تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کیا لیگی رہنما نے حمزہ شہباز کو ’میراثی‘ کہہ دیا؟

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کیا حمزہ شہباز کو میراثی کہہ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ کے میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

سوال کے جواب میں لیگی رہنما محسن شاہنواز نے کہا کہ پنجابی میں ایک کہاوت ہے ’سارا پنڈ مرجائے میراثی چوہدری نہیں بن سکتا۔‘

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا اس کا فیصلہ سیکریٹری جنرل کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہوگئے یہ سب باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

طارق بشیر نے کہا کہ ہماری مشاورت ہورہی ہے لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، حکومت کے ساتھ ہیں یا متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ابھی تک کچے طے نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا متحدہ اپوزیشن اپنے کارڈ کوئی سامنے نہیں لارہا ہے، اتحادیوں کے بغیر حکومت کامیاب ہوگی نہ اپوزیشن کامیاب ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمیں تو اپنا نہیں پتا تو حمزہ شہباز سے متعلق کیا کہہ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -